You are currently viewing جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور (ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 7 دن کےلیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے خدیجہ شاہ کو 30 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں گزشتہ شام گرفتاری دینے والی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
عدالت پہنچائے جانے کے بعد خدیجہ شاہ ڈیڑھ گھنٹے تک عدالت کے باہر قیدیوں کی وین میں موجود رہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں خدیجہ شاہ نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہو رہی ہے، سانس کا مسئلہ ہے۔
خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت لایا گیا، انہیں شوہر سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
پولیس نے عدالت کے روبرو خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کےلیے جیل بھجوانے کی استدعا کی۔
فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7