You are currently viewing جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زاہد اکرم درانی  قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ  ڈپٹی اسپیکر منتخب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اسلام آباد (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں اسپیکر نے کہا کہ آج ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے اس ضمن میں صرف ایک امیدوار زاہد اکرم درانی ہیں، ان کا نام مرتضی جاوید عباسی، اسعد محمود اور صلاح الدین ایوبی نے تجویز کیا ہے، ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں اس طرح آئین کے آرٹیکل 53اور قومی اسمبلی کے متعلقہ قواعد کے تحت زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا۔