You are currently viewing جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس، اعجاز چوہدری 14 روز کیلیے جیل منتقل

جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس، اعجاز چوہدری 14 روز کیلیے جیل منتقل

لاہور (ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پولیس نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔