You are currently viewing جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس:آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فردِجرم عائد

جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس:آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فردِجرم عائد

اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ دیگر ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.