You are currently viewing جس  دن نواز شریف نے سچ بول دیا ان کی سیاست ختم ہو جائے گی،شیخ رشید

جس دن نواز شریف نے سچ بول دیا ان کی سیاست ختم ہو جائے گی،شیخ رشید

لاہور (ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم  لیگ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ حکمران روز جھوٹ بولتے ہیں اور جس دن نواز شریف نے سچ بول دیا ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی رہنما بحیثیت کارکن کام کرتے تھے، ہم نے خود حق و سچ بولنے کی پاداش میں جیلیں کاٹیں لیکن موجودہ پاکستانی سیاست میں کوئی بھی سیاسی کارکن نہیں بلکہ تمام لوگ ٹکٹوں کے امیدوار ہیں، خاص لوگ رہنما اور عام عوام صرف ٹکٹ دینے کے لئے رہ گئے ہیں جو ایک المیہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم گندا پانی پیتے ہیں، دودھ ملاوٹ والا ملتا ہے، دوائیں بھی جعلی ملتی ہیں، نوجوان بے روزگار ہیں، بجلی و پانی کی شدید قلت ہے اور حکومت ترقی کے راگ الاپ رہی ہے، حکمران جھوٹ بولتے ہیں، جس دن نوازشریف نے سچ بولا اسی دن ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام عدل بھی سست ہے فیصلے اتنی تاخیر سے آتے ہیں کہ نسلیں ہی تبدیل ہوچکی ہوتی ہیں، نیوز لیکس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئی جو ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے، نئی نسل بغاوت کی جانب بڑھ رہی ہے کیوں کہ ان کے پاس کوئی لیڈر ہی نہیں رہا جس پر یقین کیا جاسکے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.