اسلام آباد(ڈیسک) جرمن سفارتخانہ پاکستان آن لائن فلمی میلے کا انعقاد کرے گا۔
جرمن سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ گرین اٹ کے نام سے ایک آن لائن فلمی میلے کا پہلا ایڈیشن یکم مئی سے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرین اٹ فلم میلے میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے وہ بہترین فلمیں پیش کی جائیں گی جو جرمن سفارتخانے کو پاکستان بھر سے موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرین اٹ فلمی میلا 7مئی تک جاری رہے گا۔