You are currently viewing جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کارروائی کریگی

جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کارروائی کریگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری فل کورٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، عدلیہ کواپنا کام کرنے دیا جائے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر یہ معاملہ یہاں نہ رکا تو ہم اسلام آباد میں کانفرنس بلائیں گے۔
وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ جب جب عدلیہ کی آزادی پر حرف آیا ہے ہم کھڑے رہے ہیں، جج پہلے وکیل ہوتا ہے پھر جج بنتا ہے، ہمیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی امید نہیں ہے، جب پارلیمنٹ پر قدغن لگی ہم نے آواز اٹھائی، عدلیہ کو کام کرنے دیں، عدالتیں فیصلے کرتی ہیں، صحیح کرتی ہیں، غلط بھی کرتی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.