You are currently viewing جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا

جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:07/09/2019 14:56
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) جج ویڈیو اسکینڈل  کیس میں نامزد تینوں  ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا ۔

جج ویڈیو اسکینڈل کیس  کی سماعت اسلام آباد کی  مقامی عدالت میں ہو ئی ، عدالت  نے سماعت کے بعد محفوظ  فیصلہ سنا تے  ہوئے  تینوں ملزمان کو بری کر دیا ۔

ایف آئی اے کے تفتیشی آفسر  نے عدالت میں بیان دیاکہ   ملزمان کے خلاف کوئی  ثبوت نہیں ملے ۔ ج سکے بعد عدالت نے تینوں ملزمان  ناصر جنجوعہ ، خرم  یوسف اور  غلام  جیلانی کو  بری کر دیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما مریم نواز نے ایک پر یس کانفرنس میں  احتساب عدالت  کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری  کی تھی جسے جج ارشد ملک نے   جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد  کر دیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.