سکھر (ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے، عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔ جب تک عمران خان سیاست کا حصہ رہے گا، ویڈیو لیک جیسی گند آتی رہے گی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے کیلیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ملک کے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب محمد بن سلمان پاکستان آ رہے تھے تو دھرنے کا اعلان کردیا، یہ کیا معاملات ہیں، لانگ مارچ کرکے کہتے ہیں اپنی مرضی کا آرمی چیف لائیں گے، آپ سیاسی قیادت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئین کے تحت جس کو اختیار ہے وہ تعیناتی کرے، آرمی چیف جو بھی آئے گا، جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے، فضل الرحمان نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اشارے بتا رہے ہیں کہ معیشت کی بہتری کی طرف سفر شروع ہوگیا ہے، عوامی رابطہ مہم کیلیے خیبر پختونخوا، کشمیر اور بلوچستان بھی جا رہا ہوں۔
جب تک عمران سیاست کا حصہ رہے گا، ویڈیو لیک جیسی گند آتی رہے گی، فضل الرحمان
- Post author:Umer Khan
- Post published:21/11/2022 19:11
- Post category:پاکستان / سندھ / سیاست
- Post last modified:21/11/2022 19:11
- Reading time:1 mins read
Tags: molana fazal ur rehman, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, PDM, sukkur