ٹوکیو(ڈیسک) جاپان میں 5 جی نیٹ ورک کی سہولت کے حامل علاقوں میں 2021 کے دوران بڑا اضافہ ہونے کی توقع ہے،ملک کی بڑی موبائل کمپنیاں، ارزاں نرخوں پر تیز رفتار اور زیادہ گنجائش والے 5جی نیٹ ورکس متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
کمپنیوں نے 5جی خدمات گزشتہ سال شروع کی تھیں تاہم اب تک یہ صرف محدود علاقوں میں دستیاب ہیں، اب کمپنیاں اپنے بیس سٹیشنز کو تیزی سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔این ٹی ٹی دوکومو کو توقع ہے کہ اس کی 5جی خدمات مالی سال 2021 کے اختتام تک 55 فیصد آبادی کو دستیاب ہوں گی۔توقع ہے کہ کے ڈی ڈی آئی اور سوفٹ بینک آبادی کے 90 فیصد حصے کو 5جی خدمات فراہم کریں گے۔موبائل فون کے اخراجات کم کرنے کی حکومتی اپیل کے جواب میں این ٹی ٹی دوکومو اور سوفٹ بینک موسم بہار سے 5جی کے سستے پیکج متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔دریں اثناسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنیاں 5جی کے نت نئے نمونے نکال رہی ہیں۔ اس طرح امید ہے کہ جاپانی صارفین رواں سال سے 5جی کی نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال شروع کر دیں گے۔