You are currently viewing جاپان میں جدید طرز کا گلاس سولر پینل متعارف

جاپان میں جدید طرز کا گلاس سولر پینل متعارف

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانی کمپنی نے کسی آرٹ کے نمونے کی طرز کا سولر پینل تیار کرلیا۔
inQs کمپنی نے ایس کیو پی وی ٹرانسپیرنٹ سولر ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے یہ منفرد گلاس سولر پینل تیار کیا ہے۔
بظاہر عام نظر آنے والا رنگین شیشہ اردگرد کی روشنی کو توانائی میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اس سولر پینل کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران پیش کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق کلر گلاس کو بھی سولر پینل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹرانسپیرنٹ سیلیکون کوارٹرز کو استعمال کرکے روشنی کی توانائی کو الیکٹرونز میں تبدیل کر دیتا ہے جس سے مشینوں کو چلایا جا سکتا ہے۔
inQs کے چیف انٹرنیشنل آفیسر Rike Wootten نے بتایا کہ ہماری ڈیوائس بہت سادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس پینل کو آسانی سے دستیاب میٹریلز سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود گلاس پینل کو آسانی سے تلف کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال یہ منفرد گلاس سولر پینل صرف جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7