You are currently viewing جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا

پشاور (ڈیسک)پشاور ہائی کوٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ  سے متعلق نوٹی فیکیشن (حکم نامہ) پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ پر حکم امتناعی جاری کرکے عمل درآمد روک دیا۔

عصمت اللہ خان نامی شہری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اُن کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

فاضل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرکاری نوٹی فیکیشن معطل کرکے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت نے درخواست گزار کو یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کسی کمپنی یا دکاندار نے مذکورہ ادویات کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بارے میں بھی عدالت کو مطلع کیا جائے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.