You are currently viewing جارحیت قبول نہیں، ایران پاکستان سے معافی مانگے، طاہر محمود اشرفی

جارحیت قبول نہیں، ایران پاکستان سے معافی مانگے، طاہر محمود اشرفی

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، ایرانی حکومت پاکستان سے معافی مانگے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو دہشت گردی کے مقامات کی معلومات شیئر کرنی چاہیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک نے پاکستان کی تائید کی ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو سوچنا چاہیے کہ غزہ میں جنگ کے دوران ایسا کیوں کیا؟

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.