You are currently viewing تین خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث سیریل کلر پکڑا گیا

تین خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث سیریل کلر پکڑا گیا

راولپنڈی (ڈیسک) راولپنڈی سے 3 خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث سیریل کلر پکڑا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حسین نے 2 ماہ کے دوران 2 خواجہ سراؤں کو صادق آباد میں قتل کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق سفاک ملزم نے دونوں خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رواں برس فروری میں خواجہ سرا ظہور عرف بے بو، اپریل میں خواجہ سرا سیف عرف کمکو جبکہ جنوری 2020 میں بھی رحیم یارخان میں ایک خواجہ سرا کو قتل کرچکا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7