You are currently viewing تیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی

بولاوایو (ڈیسک)تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی،

کوئنز اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز امام الحق پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔کم ہد ف کو فخر زمان اور بابر اعظم نے باآسانی عبور کیافخرزمان 43اور بابر اعظم 19رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پاکستان نے مقررہ ہدف 9.5 اروز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 25.1 اوور میں 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔

چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکدا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس کو  5 میچز پر مشتمل سیریز میں تین  صفر کی برتری حاصل ہوئی جس کے ساتھ پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.