اسلام آباد (ڈیسک) امریکا میں تھری ڈی پرنٹر نے نوجوان کی جان لے لی،والدین نے ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا پر مقدمہ کر دیا۔
امریکی ویب سائٹ دی رجسٹر کے مطابق امریکی شہری کیلون یو نے علی بابا کی ویب سائٹ علی ایکسپریس کی توسط سے نومبر 2019ٹرونکسی نامی تھری ڈی پرنٹر منگوایا تاہم جون 2020میں پرنٹر کی پاور سٹریپ میں آگ بھڑک اٹھی اور سارے گھر میں پھیل گئی جو کیلون یو کی موت کا سبب بنی۔سان فرانسسکو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ تھری ڈی پرنٹر ہی تھا۔کیلون یو کے والدین نے علی بابا اور تھرڈ پارٹی مینو فکچرر شنزن ٹرونکسی ٹیکنالوجیز کے خلاف غفلت برتنے اور پروڈکٹ لائیبلٹی کے مقدمات قائم کر دیئے ہیں اور ان سے زرتلافی بھی طلب کی ہے۔