اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے پولیس کو فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 24 اکتوبر کو ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔