اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، آج ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
بینچ نمبر ایک میں نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے توہین آمیز کلمات کیس کی سماعت کریں گے۔