اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نہ ہی زرداری صاحب کی چوائس ہیں اور نہ ہی ن لیگ کی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں انوار الحق کاکڑ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں انوار الحق کاکڑ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرح رویہ نہیں اپنائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اُمید ہے انوار الحق ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ہدایت دیں گے۔
دوران گفتگو شاہ محمود قریشی نے میزبان سے سوال کردیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجا ریاض کریں گے؟
انوار الحق کاکڑ پی ڈی ایم کی 2 بڑی جماعتوں کی چوائس نہیں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا تو بھی یہی ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ انوار الحق کاکڑ فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، اس میں کوئی جان نہیں، بھونڈا کیس ہے۔
انھوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت پر رہا بھی ہوسکتے ہیں اور سزا ختم بھی ہوسکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میرٹ پر کیس سنا گیا تو ہمیں انصاف کی توقع ہے، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس جلد سنا جائے۔