You are currently viewing توشہ خانہ کیس: عمران خان عدالت حاضری کے لیے لاہور سے روانہ

توشہ خانہ کیس: عمران خان عدالت حاضری کے لیے لاہور سے روانہ

لاہور (ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
عمران خان قافلے کے ہمراہ موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں حاضر ہوں گے۔
عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے 31جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے 28فروری کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
سیشن کورٹ نے عمران خان کو گرفتار کر کے 7مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، بعد ازاں 13مارچ کی تاریخ مقرر کی۔
یاد رہے کہ 13مارچ کو بھی عمران خان کے عدالت نہ پہنچنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری بحال ہو گئے اور عدالت نے 18مارچ کے روز عمران خان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
عمران خان کی جانب سے درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بذریعہ وکیل یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ خود عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کمشنر اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہرہ سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.