You are currently viewing توشہ خانہ نیا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ نیا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی۔
نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.