اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول ہوگیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا، عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ یاد رہے کہ مذکورہ ریفرنس میں تین سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
توشہ خانہ معاملہ، عمران کیخلاف ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول
- Post author:Umer Khan
- Post published:21/11/2022 19:43
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / عدالت
- Post last modified:21/11/2022 19:43
- Reading time:1 mins read
Tags: Court, imran khan, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, pti