You are currently viewing تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تین تجاویز پیش، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تین تجاویز پیش، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پے اینڈپنشن کمیشن نے تین تجاویز پیش کی ہیں۔
وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں جو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، وزیر اعظم ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ ساتھ الاؤنسز میں اضافے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
پہلی تجویز میں ملازمین کا میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز دگنا کر کے تنخواہوں میں ایڈہاک الاونس کی مد میں 10 فیصد اضافہ شامل ہے ، ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاؤنسز میں بھی 100 فیصد اضافہ کے ساتھ پنشن میں 10 فیصد اضافہ کی سفارش شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری تجویز میں گریڈ ایک تا 22 تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ اور میڈیکل اور کنوینس الاؤنس بڑھانے کا کہا گیا ہے جب کہ پنشنرز کے میڈیکل الاؤنس کو بڑھانے اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔
تیسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہمیڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے ۔ پنشنز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن میں بھی 20فیصد اضافہ کیا جائے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.