You are currently viewing تمام پاکستانی اب فیس بک پر اپنا مواد مونیٹائز کروا سکیں گے، بلاول بھٹو

تمام پاکستانی اب فیس بک پر اپنا مواد مونیٹائز کروا سکیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر شیئر کی ہے، انھوں نے بتایا کہ اب تمام پاکستانی فیس بک پر اپنے مواد کو مونیٹائز کروا سکیں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ لوگ جتنے زیادہ اسٹارز پائیں گے وہ اتنی زیادہ کمائی کر سکیں گے، انھوں نے پاکستانی قوم اور خاص طور پر نوجوانوں سے امید کا اظہار کیا کہ ینگسٹر سوشل میڈیا کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو سکیں گے۔
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے سنگا پور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میٹا کا دورہ کیا۔ انھوں نے پاکستان میں فیس بک پر مونیٹائزیشن کے اجراء کے لیے اسٹارز پروگرام کی لانچ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سنگا پور میں وزیر خارجہ نے صدر یعقوب، وزیر خارجہ بالا کرشنن اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کی۔