راولپنڈی (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ سارا جہان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے، وہ سب کو شکست دے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں، حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کا جواب دے۔ انھوں نے کہاکہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کادوست ہے، اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بھکاریوں کونہ امداد مل رہی ہے نہ حمایت مل رہی ہے۔ ڈنگ ٹپاؤ غریب مکائو حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔