You are currently viewing ترک صدر اور نیٹو کے سربراہ کاروس یوکرین کشیدگی پر تبادلہ خیال

ترک صدر اور نیٹو کے سربراہ کاروس یوکرین کشیدگی پر تبادلہ خیال

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:08/02/2022 15:06
  • Reading time:1 mins read

انقرہ(ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر فون پر بات چیت کی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فون پر بات چیت نیٹو کے رکن ترکی کی جانب سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کے درمیان ہوئی ہے۔ ایک صدارتی بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بحران یوکرین کی علاقائی سالمیت اور منسک معاہدوں کے دائرہ کار میں بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر پرامن اور سفارتی طریقوں سے ختم ہونا چاہیے۔ ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے کئی مواقع پر اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ ترکی قیادت کی سطح پر یا تکنیکی سطح پر بات چیت کے لئے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ جینزاسٹولٹن برگ نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیااور یوکرین کے لیے ترکی کی بھرپور عملی حمایت کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔