You are currently viewing تحریک انصاف کے 226 اراکین پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد

تحریک انصاف کے 226 اراکین پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد

اسلام آباد (ڈیسک) تحریک انصاف کے مزید ارکان پر بیرون ملک سفر کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے گئے ارکان کی تعداد 226ہو گئی۔
حکومت نے 146ارکان پر پابندی کا اطلاق کیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی ملک چھوڑ کر برطانیہ جا چکی ہیں، کنول شوزب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔
عمران خان کے قانونی مشیر معروف وکیل بابر اعوان ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر لندن جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو 226 افراد کے بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ نام پولیس، خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے بھیجے گئےہیں۔