اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد کی شہری انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کا این او سی جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کورال چوک سے روات تک ریلی کی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی۔
تحریک انصا ف نے اسلام آباد کی انتظامیہ سے تحریری طور پر ریلی منعقد کرنے کے لیے اجازت نامہ مانگا تھا جو ڈپٹی کمشنر نے جاری کر دیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جلسے و دھرنے کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نےمتعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔
عدالت نے واضح کیا تھا کہ وہ جلسے کے مقام اور وقت کا تعین نہیں کر سکتی، اس کے لیے وقت اور مقام کا تعین کر کے انتظامیہ کو درخواست دی جائے۔