You are currently viewing بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد (ڈیسک) بے  نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انکوائری ایف آئی اے لاہور کے سپرد کر دی گئی۔

ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کو نوازنے کے حوالے سے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ابتدائی طور پر 20 سے گریڈ 17 کے افسران سے انکوائری کرے گا۔  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں 10 افسران کا تعلق گریڈ 17 ، دو گریڈ 18 ، تین گریڈ 19 اور ایک گریڈ 20 کے افسر اس پروگرام سے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ان تمام افسران کے فارن اکاؤنٹس سمیت تمام اثاثوں کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.