You are currently viewing بی جے پی نے ہندوتوا ایجنڈے کیلیے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے، محبوبہ مفتی

بی جے پی نے ہندوتوا ایجنڈے کیلیے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر (ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی نےاپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔
سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گاندھی کا بھارت گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کردیا ہے۔
محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی بھارت میں ہندوتوا نظریہ آگے بڑھانے کے لیے پہلے اس کا تجربہ جموں و کشمیر میں کرتی ہے۔
واضح رہے کہ نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کو قتل کردیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7