You are currently viewing بی بی سی کے اینکر کی زبان پھنسل گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بی بی سی کے اینکر کی زبان پھنسل گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لندن (نیوز ڈیسک) بی بی سی کے اینکر کی زبان براہ راست نشریات کے دوران پھنسل گئی۔
بی بی سی کے اینکر گیرتھ بارلو نے نادانستہ طور پر ہونےوالی غلطی پر مبنی اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کے سامنے اینکر ”آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں“بولنے کی بجائے ”میں بی بی سی دیکھ رہا ہوں“ بول دیتا ہے۔
بعد ازاں اینکر نے اپنی غلطی کو مزاحیہ انداز میں درست کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں۔
اینکر نے شیئر کی گئی اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون نیوز دیکھ رہا ہے؟ “

اینکر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کسی کو یہ ویڈیو پسند آئی تو کسی نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے لکھا ابھی کوئی نیوز نہیں دیکھ رہا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7