You are currently viewing بیٹے کی خواہشمند خاتون بیٹی کی پیدائش پر اسپتال کی عمارت سے کود گئی

بیٹے کی خواہشمند خاتون بیٹی کی پیدائش پر اسپتال کی عمارت سے کود گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بیٹے کی خواہش مند خاتون نے بیٹی کی پیدائش پر دلبرداشتہ ہوکر اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق خاتون بیٹے کی خواہش مند تھی تاہم تیسری بیٹی کے پیدائش پر افسردہ ہوکر اس نے سرجیکل ایمرجنسی کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔
لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے کودنے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوگئیں جسے تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی میں داخل کرلیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے سربراہ یورولوجی پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات کی زیرنگرانی 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔