You are currently viewing بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس، ممبر ماحولیات سی ڈی اے عہدے سے فارغ

بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس، ممبر ماحولیات سی ڈی اے عہدے سے فارغ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کردے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی۔
قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.