You are currently viewing بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 158 نئی اے ٹی ایم مشینز کی تنصیب

بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 158 نئی اے ٹی ایم مشینز کی تنصیب

اسلام آباد(ڈیسک) بینکوں اور مالیاتی اداروں نے 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 158 نئی اے ٹی ایم مشینز نصب کی ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ملک میں اے ٹی ایمز کی تعداد 15 ہزار 770 تک بڑھ گئی اور اس دوران مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں 158 نئی اے ٹی ایمز نصب کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے 134.9 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 1.7 کھرب روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایمز کے ذریعے کی جانے والی بینکنگ ٹرانزیکشنز میں سے 96 فیصد رقوم کی وصولی کے لیے کی گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.