You are currently viewing بیرونی طاقتیں ہماری خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، شیخ رشید

بیرونی طاقتیں ہماری خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیسک) شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا، 3 مہینے پہلے کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو، میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو گورنر راج لے آؤ، میں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ہمیں باہر نکلنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اپوزیشن والوں کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو ہیں اور یہ وہ سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، ان کے خلاف یہی ایک ہی حل ہے، آخری آپشن یہ ہے ہم استعفے دے دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی، بیرونی طاقتیں ہماری آزادی اور خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، بڑی طاقتیں بندوں کو خریدتی ہیں، پہلے بڑے چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، قوم کو سب پتہ ہے کہ کیا ہوا ہے کیوں ہوا ہے اور کس نے کیا ہے۔