برسلز(ڈیسک) یورپی یونین میں فروری کے دوران بیروزگاری کی شرح جنوری کی سطح 8.3 فیصد پر مستحکم رہی جس کی وجہ کارپوریٹ سیکٹر کا فعال ہونا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے نے یورو سٹیٹ کے حوالے سے بتایا کہ فروری کے دوران یورپی بلاک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا،یہ جنوری کی 8.3 فیصد کی سطح پر مستحکم رہی جس کی وجہ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھنا ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ یوروژون کے نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح کورونا وائرس کے دوران تیزی سے بڑھی تھی جو فروری میں کم ہوکر 17.3 فیصد رہی۔