ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں چل بسے۔
”چٹھی آئی ہے“ اور ”چندی جیسا رنگ“ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی ہے۔
انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج وفات پاگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار چند روز سے بیمار تھے جو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسے۔