اسلام آباد (ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیانیہ متضاد ہے۔
ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان مودی کے چیف الیکشن ایجنٹ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھاڑ میں جائیں مودی اور اس کا الیکشن۔انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں عمران خان مودی سے ملنے کیلئے کیوں بیچین ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی گجرات کے جلاد سے امن کی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا عمران خان نے مودی کو جتوانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟۔