You are currently viewing بھارت کی  کسی بھی جارحیت کا  منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرا عظم

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرا عظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی  مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے۔

سماجی رابطے پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نےاقوام متحدہ کی گاڑی پرجان بوجھ کرفائرنگ کی۔ بھارت نےاقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کونشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کےاس رویےکی شدیدمذمت کرتاہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ  2020 میں بھارت ایل اوسی پر جنگ بندی کی 3 ہزاربارخلاف ورزی کرچکاہے۔  بھارتی خلاف ورزیوں کےنتیجےمیں 276 شہری شہید ہوچکے ہیں، ان شہدا میں 92 خواتین اور68 بچےبھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت معاشی بدحالی،کسانوں کے  احتجاج اور کورونا وائرس کی وباسےنمٹنےمیں ناکامی جیسےمسائل کاشکارہے اور اندرونی  مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹاناچاہتا ہے۔ دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کابھرپورجواب دیاجائےگا، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.