You are currently viewing بھارت کا متعصبانہ رویئے کا مظاہرہ، نصاب سے علامہ اقبالؒ سے متعلق  مضمون حذف

بھارت کا متعصبانہ رویئے کا مظاہرہ، نصاب سے علامہ اقبالؒ سے متعلق مضمون حذف

دلی (ڈیسک) دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبالؒ سے متعلق نصاب میں شامل مضمون کو حذف کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
بھارت میں ایک بار پھر متعصبانہ رویئے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصاب سے علامہ اقبال کے بارے میں مضمون ”اقبال: کمیونٹی“ کو نکال دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ مضمون نصاب سے نکالنے کی قرارداد گذشتہ روز منظور کی گئی، علامہ اقبال سے متعلق مضمون بی اے کے چھٹے سمسٹر کی کتاب کا حصہ تھا جسے حذف کردیا گیا۔
اکیڈمک کونسل کے ممبر کے مطابق ”پولیٹیکل سائنس کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تحریک التواء پیش کی گئی، تحریک کے مطابق اقبال پر ایک باب تھا جسے نصاب سے نکال دیا گیا ہے“۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نصاب کو جدید بنانے کی مہم کے سلسلے میں اقبال کے مضمون کو حذف کیا گیا۔
یاد رہے کہ علامہ اقبالؒ نے ”سارے جہاں سے ہندوستاں ہمارا “لکھی تھی جسے آنجہانی لتا منگیشکر سمیت متعدد گلوکاروں نے اپنی آواز میں گایا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7