You are currently viewing بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی

بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی

سری نگر(ڈیسک)بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر پابندی لگادی۔

بھارتی حکام نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جے کے ایل ایف پر پابندی عائد کی گئی ہے، کیونکہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ تنظیم مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی و انتشار کو فروغ دے رہی ہے۔

جے کے ایل ایف آزاد اور مقبوضہ کشمیر کو یکجا کرکے ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کی بات کرتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لیے استصوابِ رائے کرانے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔ جے کے ایل ایف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر میں سرگرم ہے، اس کے علاوہ اس کے یورپی ممالک، برطانیہ اور امریکہ میں بھی دفاتر ہیں۔

جے کے ایل ایف مقبوضہ کشمیر کی دوسری تنظیم ہے جس پر اس ماہ پابندی لگادی گئی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی حکومت نے جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کو بھی کالعدم قرار دے کر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.