You are currently viewing بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:26/03/2022 13:47
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43018032 تک پہنچ گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4 ہزار سو نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 20 ہزار855 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16ہزار741 فعال کیسز ہیں جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 42480436 ہوگئی ہے جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔