نئی دہلی (ڈیسک) بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک کی جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر نے31 جولائی تک دوبارہ لاک ڈاو ¿ن کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجوعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18522نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد 215361 ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میںکورونا سے اب تک مجموعی طور پر 567536 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 16904سے زیادہ ہے۔ دریں اثناءکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے بھارت کی مزید دو ریاستوں نے لاک ڈاو ¿ن کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ بھارت لاک ڈاو ¿ن کھولنے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے تاہم دو ریاستوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر لاک ڈاو ¿ن کریں گی۔ جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 31 جولائی تک کے لیے دوبارہ لاک ڈاو ¿ن کریں گے۔ اس سے قبل آسام، ناگالینڈ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستیں لاک ڈاو ¿ن کا اعلان کرچکی ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی ک ±ل تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک میں اب تک کم از کم 17 ہزار افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔