You are currently viewing بھارت میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 30 ہزار نئے مریض، متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارت میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 30 ہزار نئے مریض، متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:15/07/2020 12:23
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) بھارت میں مہلک کوروناوائرس کے ریکارڈ 30 ہزار نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، نئے کیسزکے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 934487 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے30 ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،مصدقہ رپورٹس کے مطابق بھارت میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 320092 ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اب تک کورونا وائرس سے 24315 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 20کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.