You are currently viewing بھارت میں مشتبہ کرونا مریض کی ساتویںمنزل سے کود کر خود کشی

بھارت میں مشتبہ کرونا مریض کی ساتویںمنزل سے کود کر خود کشی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/03/2020 16:32
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دلی میں ایک شخص نے کرونا وائرس کے شبہ کی وجہ سے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بھارتی شخص سڈنی سے سفر کر کے بھارت آیا تھا جسے ایئر پورٹ حکام نے کرونا وائرس کے شبہ میں دہلی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس شخص کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے اور ایئر پورٹ حکام کے کہنے پر اس شخص کو قرنطینہ میں رکھ دیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بھارتی شخص کو صبح 9 بجے ہسپتال لایا گیا تھا اور جب اس کو قرنطینہ میں رکھا گیا تو اس شخص نے کرونا وائرس کے ڈر سے قرنطینہ وارڈ کا زبردستی دروازہ کھولا اور ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اِس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست پنجاب سے ہے اور یہ شخص گزشتہ ایک سال سے سڈنی گیا ہوا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.