You are currently viewing بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ فکس ہے، حریم شاہ

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ فکس ہے، حریم شاہ

یواے ای (ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کو فکس قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے کہا کہ پورا ٹورنامنٹ فکس ہے، میگا ایونٹ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ملی بھگت ہے اور بھارت کی جیت یقینی بنانے کے لیے سب کچھ پہلے سے طے ہے۔
انھوں نے یہ بھی لکھا کہ سب پیسے کا کمال ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔
حریم شاہ کی پوسٹ کے کمنٹس میں بیشتر صارفین نے ان کی باتوں سے اتفاق کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو ناقابل یقین 243رنز سے شکست دے دی اور مسلسل آٹھویں بار کامیابی اپنے نام کر لی۔