نیو دہلی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ریاست گجرات میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی،افسوس ناک واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اب بھی کئی مسافر لاپتہ ہیں۔
حکام کا واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک دریا سے 37 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے بعد دریا میں جاگری۔
تاہم حادثے کے نتیجے میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔