ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت مختلف ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنرز کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جبکہ اس سے قبل بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنر کو واپس بلا چکا ہے۔
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنرز کو واپس ڈھاکا آنےکا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کا حصہ ہے۔