اسلام آباد (ڈیسک) سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواو ں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواو ں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار 6سو72 کے لگ بھگ بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ 527 سے زائد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گجرات میں سینکڑوں ٹرینیں18جون تک کینسل کر دی گئی ہیں۔
طوفان ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔
دریں اثنا پاکستان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا ہے اور کراچی سے خطرہ ٹل گیا ہے۔ طوفان کمزور ہوکر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونیکا امکان ہے۔