You are currently viewing بھارتی کسانوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا، احتجاج مزید جاری رکھنے کا اعلان

بھارتی کسانوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا، احتجاج مزید جاری رکھنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:27/01/2021 12:13
  • Reading time:1 mins read

نئی دلی(ڈیسک)بھارتی دارلحکومت دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے والے سکھ کسانوں نے اعلان کیاہے کہ مودی سرکار کی کسان مخالف پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

خالصتان کی گونج اب دنیا بھر میں سنائی دینے لگی ہے، واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ نیویارک میں بھی لوگوں نے بھارتی کسانوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مودی سرکار کو بڑی مزامت کا سامنا دیکھنے کو ملا۔ لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے والے بھارتی کسانوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کرنے والوں کے خلاف 15 مقدمات درج کئے ہیں، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دیگر کئی ریاستوں سے لاکھوں کسان اپنے ٹریکٹر لے کر دلی پہنچے تھے، دلی کے علاقے موکربا چوک، غازی پور، سیما پور، ننگولی ٹی پوائنٹ اور لال قلعہ میدان جنگ بنے رہے۔

واضح رہے کہ دلی میں اب بھی کسان ہزاروں ٹریکٹرز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ بھارتی حکومت کسان احتجاج مزید پھیلنے کے خوف میں مبتلا دکھائی دیتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.